6 دسمبر 2025 - 10:16
مآخذ: ابنا
یورپی یونین بدعنوانی میں ڈوب چکا ہے:ہنگری وزری اعظم

ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے یورپی یونین میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے الزامات پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ یورپی یونین بدعنوانی میں ڈوب چکا ہے،

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے یورپی یونین میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے الزامات پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ یورپی یونین بدعنوانی میں ڈوب چکا ہے، کمشنرز سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور کمیشن اور پارلیمنٹ اسکینڈل کی لپیٹ میں ہیں، تاہم بروکسل اب بھی اپنی اخلاقی برتری کا دعویٰ کرتا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین کی سابق خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کو بیلجیم کی پولیس نے یورپی پبلک پراسیکیوشن آفس کی درخواست پر گرفتار کیا۔ 

اوربان نے مزید کہا کہ یوکرین میں بدعنوانی کو بھی یورپی یونین کو بے نقاب کرنا چاہیے، لیکن بار بار وہی پرانی کہانی دہرائی جاتی ہے: بروکسل اور کیف حقیقت کا سامنا کرنے کے بجائے ایک دوسرے کا تحفظ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یوکرین کی اینٹی کرپشن ایجنسی نے ملک کی توانائی کے شعبے میں وسیع بدعنوانی کا انکشاف کیا، جس میں کم از کم ۱۰۰ ملین ڈالر کی خردبرد شامل تھی، خاص طور پر سرکاری ایٹمی توانائی کمپنی انرگو ایٹم میں، جس کے نتیجے میں کئی اعلیٰ عہدے داروں بشمول وزیر توانائی اور صدر ولودیمیر زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ نے استعفیٰ دیا۔

بدعنوانی کے خلاف اقدامات یوکرین کے لیے نہایت اہم ہیں کیونکہ یہ ملک یورپی یونین میں شمولیت کی خواہش رکھتا ہے اور اس کی رکنیت کے لیے مذاکرات جون ۲۰۲۴ میں باقاعدہ آغاز کیے گئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha